پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام  میں دوری ختم، باہم رابطہ کے اشارے ملنے لگے

 پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام  میں دوری ختم، باہم رابطہ کے اشارے ملنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی  میں دوریاں کم ہونے لگیں، پی ٹی آئی نے ماضی کی مخالفتوں کو بھلا کر مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت ، گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئے گئے ۔اسد قیصر نے پارٹی کی سینیئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی۔