ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی شدت میں تیزی سے کمی

 کورونا کی شدت میں تیزی سے کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کورونا وائرس کی شدت میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں کورونا سے 78 نئے کیسز 5 اموات کی تصدیق ہوئی۔ ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں 61 مریض زیر علاج ، 27 مریض آئی سی یو اور 15 وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں ۔
کورونا وائرس کی شدت میں بتدریج کمی جاری ہے ۔ شہر میں کورونا وائرس کے 78 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور 5 اموات ہوئی ہیں ۔ وبا کے دوران کورونا سے اب تک 822 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 47322 ہوگئی ہے ۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعدا دن بدن کم ہورہی ہے ۔

ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں 61 مریض داخل ہیں جبکہ آئی سی یو میں 27 اور وینٹیلیٹر پر 15 مریض زیر علاج ہیں ۔ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 203نئے کیسز اور 5 اموات ہوئی ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد92,655 ہو گئی اور 2138 اموات ہوچکی ہیں ۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک صوبے میں 82520 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور کورونا کی تشخیص کیلئے 720788 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer