بارشی پانی کی انڈر گراﺅنڈ سٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

بارشی پانی کی انڈر گراﺅنڈ سٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب حکومت نے بارشی پانی کی انڈر گراﺅنڈ سٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب  نے انڈر گراﺅنڈ سٹوریج کے منصوبے دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین پراونشل ٹاسک فورس برائے افورڈایبل ہاؤسنگ یعقوب طاہر اظہار، جنرل سیکرٹری ٹاسک فورس افورڈایبل ہاؤسنگ عاطف ایوب میو، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ وزیراعلیٰ آفس کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کی 420 سکیموں کو مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت نے بارشی پانی کی انڈر گراﺅنڈ سٹوریج پراجیکٹ کادائرہ کار بڑھانے کافیصلہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے انڈر گراﺅنڈ سٹوریج کے منصوبے دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری  دیدی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے انڈر گراﺅنڈ ٹینک بنائے جائیں گے، ذخیرہ کیے گئے پانی کو ہارٹیکلچر کیلئے استعمال کیا جائے گا، بارشی پانی کو پینے کے قابل بھی بنایا جا سکے گا، لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی کیلئے انڈر گراﺅنڈ سٹوریج ٹینک بنایا ہے۔

 

عثمان بزدار نے کہا کہ واسا کے بزنس پلان تیار کر لئے گئے ہیں، واسا کو نئے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، لیرک کالونی سے گلشن راوی تک نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی, اس منصوبے پر 14 ارب لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں ہارٹیکلچر اکیڈمی بنائیں گے، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرا م کو جلد شروع کیا جائے گا، پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آب پاک اتھارٹی کیلئے 6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer