ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) حکومت کا مزید 200 ارب کے سکوک بانڈز جاری کر نے کا فیصلہ، سیکرٹری خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں سکوک بانڈز کے اجراءکے منظوری دیدی گئی۔

 معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے تحریک انصاف کی  حکومت ہاتھ پاؤں مار رہی ہے،اسی سلسلہ میں حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا ہے، سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں سکوک بانڈز کے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ای سی سی اجلاس میں سکوک بانڈز کے اجراء کی سمری پیش کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ای سی سی اجلاس میں منظوری کے بعد بانڈز کا اجراء کیا جائے گا، سکوک بانڈز کی رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضوں پر خرچ کی جائےگی، اس سے پہلے بھی حکومت پہلے بھی پاور سیکٹر کیلئے  200ارب کے سکوک بانڈز جاری کر چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer