اے این ایف کی کارروائی، ملزم کو گرفتار

اے این ایف کی کارروائی، ملزم کو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم خالد: اے این ایف نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کے قبضے سے تین سو گرام ہیروئن کے کیپسول برآمد۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے والے حامد علاؤالدین نامی ملزم کو بھی ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا، ملزم حامد علاؤالدین غیر ملکی پرواز سے دبئی جا رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 300 گرام ہیروئن کے کیپسول برآمد کئے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی، تفتیش میں دیکھاجارہا ہے کہ ملزم نے لاہورمیں کس سے ہیروئن خریدی اوردبئی کس کو دینے جا رہا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer