ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک کو غلط انداز دیا گیا، ایسا کچھ نہیں: بیرسٹر گوہر علی

شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک کو غلط انداز دیا گیا، ایسا کچھ نہیں: بیرسٹر گوہر علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ آج ہماری پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ تھی، بہت اچھے طریقے سے معاملات زیر بحث آئے۔

 پی ٹی آئی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ میں علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی نے شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ شام چھ  بجے سے میٹنگ رات تک جاری رہی، میٹنگ میں کچھ فیصلے بھی ہوئے ہیں، اس حوالے سے اچکزئی صاحب کا ویڈیو پیغام آ جائے گا۔

بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ ہم نے ڈائیورٹ نہیں ہونا، اچکزئی صاحب کا بہترین میسج ہوگا، شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک کو غلط انداز دیا گیا، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ محمود اچکزئی کے میسج سے بانی کے ورکرز اور سپورٹرز کو بہت تسلی ہوگی۔