ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعہ کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا “فیل دی تھرل” جاری کر دیا ہے، جو ٹورنامنٹ کے جوش و خروش اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی جنون کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ 

یہ گانا معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار انی ردھ روی چندر نے کمپوز اور گایا ہے اور اسے دنیا بھر میں باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔