ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھاٹی گیٹ واقعہ: متوفیہ خاتون کے شوہر  غلام مرتضیٰ کا اہم بیان سامنے آگیا

بھاٹی گیٹ واقعہ: متوفیہ خاتون کے شوہر  غلام مرتضیٰ کا اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اس پر اور اس کے کزن پر تشدد کیا اور بیوی اور بچی کے قتل کا جھوٹا اعتراف کرانے کی کوشش کی۔

غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی اور بچی کو اپنی آنکھوں سے سیوریج لائن میں گرتے دیکھا، تاہم ایس پی اور ایس ایچ او اس پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے رہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ پولیس زبردستی قتل منوانا چاہتی تھی اور اسی مقصد کے لیے تشدد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے کزن تنویر کو بھی حراست میں لیا گیا اور اس کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا، حالانکہ اس کی بیوی کے ساتھ کسی قسم کی لڑائی نہیں ہوئی تھی اور وہ دونوں سیر کے لیے داتا دربار کے قریب آئے تھے۔ غلام مرتضیٰ کے مطابق واقعے کے وقت ان کا ایک بیٹا والدہ کے پاس موجود تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی کمسن بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔ ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے واقعے کی تردید کی اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد ماں بیٹی کی لاشیں جائے وقوعہ سے تقریباً 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں، جس کے بعد واقعے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔