ویب ڈیسک:وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ کا معائنہ بھی کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورے کے دوران فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ پر موجود ہر قسم کے غیر قانونی قبضے ختم کیے جائیں، قابضین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں نئے بین الاقوامی معیار کے کنونشن سینٹر کی تعمیر کیلئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا@MohsinnaqviC42 #RadioPakistan #News https://t.co/dZOkYN26xF pic.twitter.com/y0OILy40pt
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) January 30, 2026
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی قابضین کو کسی قسم کی رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائے گا، اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا عزم ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ایس سی او سمٹ سمیت دیگر اہم بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہوگی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔