ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی وکٹیں اُڑانے کے بعد فیشن ڈيزائنر بھی بن گئے۔
شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 8ویں سیزن کے لیے اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کی نئی کٹ ڈیزائن کر رہے ہیں۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ' شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا'۔
???? Kit Update ????
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) January 29, 2023
Designer revealed ????#sochnabemanahai #HBLPSL8 pic.twitter.com/uqrRXRW3KR
پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے، لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔