(عظمت مجید)شہر میں کوروناکےجان لیوا وار جاری ،مہلک وائرس مزید 5زندگیاں نگل گیا،24گھنٹوں کےدوران 1221 مزید کیسز رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 19.3 تک جاپہنچی۔
کورونا کی پانچویں لہر نے شہر میں خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے۔ شہرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 1221 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ شہر میں کورونا کی مثبت شرح 19.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب اچھرہ بازار میں آج دن بھر کورونا کی پابندیوں کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ خریدار مارکیٹ میں موجود لیکن نہ ماسک کا استعمال اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ کورونا افواہ ہے، موت کا ایک دن مقرر ہے، وہ ماسک لگا کر بھی آ جانی ہے۔ انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔