ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندگی میں خوشحالی لانے کا تیز ترین طریقہ

Think possitive
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران فیاض)کون چاہتا ہے کہ اس کی زندگی میں خوشحالی نہ آئے،لیکن سب سے پہلے اس بات کا تعین کریں آپ خوشحالی سمجھتے کسے ہیں،کیا عالیشان گھر،گاڑی،دولت یہ خوشحالی ہے۔اگر یہ سب آپ کو مل بھی جائے اور آپ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوں یعنی آپ کی صحت ٹھیک نہ ہو تو یہ خوشحالی تو نہ ہوئی۔

اگر آپ چاہتے ہیں آپ کی زندگی میں خوشحالی آئے تو سب سے پہلے اپنے پاس پہلے سے موجود نعمتوں پر شکر ادا کریں،منفی سوچوں سے چھٹکارہ پائیں اور مثبت رویہ اپنائیں۔یہ بات سائنسی طور پر ثابت ہو چکی ہے کہ سوچ بھی ایک انرجی ہے،اگر آپ منفی سوچیں گے تو آپ کے جسم سے منفی لہریں خارج ہوں گی جس کے نتیجے میں آپ کا سامنا ایسے حالات،ایسے واقعات اور ایسے لوگوں سے رہے گا جو آپ کی زندگی میں مزید منفی پن کا سبب بنیں گے۔لہذا آج اور ابھی سے ٹھان لیں حالات جیسے بھی ہوں آپ اپنی سوچ کو مثبت ہی رکھیں گے۔اگر مستقل طور پر آپ مثبت رویے کو اپنا لیں گے تو آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں آپ کی ساری طاقت آپ کی سوچوں میں ہے،اگر آپ اپنی زندگی میں تبدیلی چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنی سوچوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔آپ اپنے دماغ کو مسلسل جو سوچیں دیتے رہتے ہیں وہ آپ کے لاشعور میں فیڈ ہوتی رہتی ہیں پھر آپ وہی کرتے رہتے ہیں جو آپ کے لاشعور میں موجود ہوتا ہے۔

سب سے پہلے تویہ سوچنا بند کریں کہ آپ بدقسمت ہیں اگر آپ خود کو حالات کا شکار سمجھتے ہیں تو دوبارہ غور کریں اور ان چیزوں کی طرف غور کریں جو آپ کے پاس موجود ہیں وہ آپ کی خوبصورت آنکھیں بھی ہو سکتی ہیں جن سے آپ دیکھتے ہیں،اگر آپ مکمل طور پر فٹ ہیں صحت مند و تندرست و توانا ہیں تو آپ کو اس پر بہت شکر گزار ہونا چاہئے۔

جیسے جیسےآپ میں شکر گزاری کے جذبات بڑھتے جائیں گے آپ کی زندگی میں مزید ایسی چیزیں آنا شروع ہو جائیں گی جن پر آپ مزید شکر گزار ہوں۔جیسا کہ میں آپ کو پہلے بتا چکا یہ بات سائنسی طورپر ثابت ہو چکی ہے کہ سوچ بھی ایک انرجی ہے منفی سوچ سے محض آپ ایسی چیزوں کو اپنی طرف کھینچیں گے جو منفی ہی ہوں گی اور نتیجے کے طور پر آپ کے حالات مزید خراب ہوں گے کیونکہ منفی سوچ کی صورت میں جسم سے منفی لہریں خارج ہوتی ہیں،اسی کو (Law of  attraction )  کہتے ہیں لہذا ہمیشہ مثبت سوچیں،اب آپ کہیں گے میرے حالات توبہت ہی خراب ہیں میں بھلا مثبت کیسے سوچ سکتا ہوں اگر  آپ ایسا سوچتے ہیں تو آپ مایوسی کا شکار ہیں اور یاد رکھیں مایوسی گناہ ہے۔

زندگی بہت ہی مختصر ہیں سارا وقت دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے میں اپنا قیمتی وقت ضائع مت کریں کیونکہ وقت ایک بیش قیمت سرمایہ ہے،اگر آپ کسی کے بارے میں برا سوچیں گے تو اس سے سب سے آپ کی اپنی ہی ذات کو نقصان پہنچے گا کیونکہ اگر آپ برا سوچیں گے تو آپ برا محسوس کریں گے جب برا محسوس کریں گے تو آپ منفی سوچیں خارج کریں گے۔مت دیکھیں دوسرا کیا کر رہا ہے بلکہ یہ دیکھیں آپ کیا کر رہے ہیں۔فضول سوچوں کو ذہن میں مت لائیں جب آپ مثبت سوچنا شروع کریں گے تو آپ کا ہر ہر عمل بھی مثبت ہی ہو گا،پھر آپ اپنی توانائیاں مثبت کاموں میں ہی صرف کریں گے،زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں اپنا گول متعین کریں اور اس پر محنت کریں  اورکبھی بھی ہمت مت ہاریں ،مایوسی کے بادل چھٹ جائیں  گےپھر آپ کے حصے کی خوشی اور دولت اور خوشحالی خودبخود آپ کے پاس آنے لگے گی،حالات  بدلنے لگیں گے ۔