ویب ڈیسک: پی ایس ایل7 کےپانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کےپانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے ردر فورڈ کے ناقابل شکست 70 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے، بین کٹنگ 26 اور شعیب ملک 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن علی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ہدف 16ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پال اسٹرلنگ نے 25 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ الیکس ہیلز 82 اور رحمان اللہ گرباز 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔