سٹی 42:سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ رائے ونڈ میں چلر پلانٹ میں گیس کی لیکج سے معمولی دھماکے کا واقعہ پیش آگیا۔
تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر گیس لیکج سے ہونے والے حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے۔ن لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڈ نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ زخمیوں کو فوری ہسپتال پہنچایاگیا، اطلاعات کے مطابق زخمی افراد خطرے سے باہر ہیں جبکہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔