افسوسناک واقعہ، سکول میں سات سالہ بچہ چل بسا

افسوسناک واقعہ، سکول میں سات سالہ بچہ چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی کےاسکول میں سات سال کا بچہ چل بسا، اہل خانہ کے مطابق بچے کے دل میں سوراخ تھا، کورونا کے پیش نظر پرائمری اسکول کھولنے اورقانون کی خلاف ورزی پر وزیرتعلیم سندھ نے نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
کراچی کے اسکول میں بچہ دم توڑ گیا، واقعہ عبداللہ گوٹھ میں واقعہ اسکول میں پیش آیا، اہل خانہ کے مطابق سات سالہ ساحل صبح ساڑھے 7 بجے اسکول گیا، 8 بجے اسکول سے فون آیا کہ بچے کو لے جائیں، والدین اسکول پہنچے تو بچہ انتقال کرچکا تھا، بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچہ دل کے عارضے میں مبتلا تھا اوراس کا علاج جاری تھا۔
ضابطے کی کارروائی کے لئےلاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،ادھر واقعہ کےبعد اسکول انتظامیہ اسکول بند کرکے رفو چکر ہوگئی اور موقف دینے سے انکار کردیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کرونا وائرس کے دوران بھی کبھی اسکول بند نہیں ہوا، دوسری جانب کرونا کے پیش نظر بند کئے گئے پرائمری اسکول کھولنے اور خلاف ورزی کرنے پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نوٹس لے لیا، اور ڈی جی پرائمری اسکول منصوب صدیقی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ادھر ڈی جی پرائمری اسکول منصوب صدیقی نے کمیٹی تشکیل دے دی جو آئندہ چند دنوں میں وزیر تعلیم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer