ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام

پولیس ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شہر میں ڈاکو بےلگام، نشتر کالونی کے علاقے میں دن دیہاڑے شہری کیساتھ ڈکیتی کی ورادات، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا۔

نشتر کالونی کے علاقے میں دن دیہاڑے اعجاز نامی شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک دو ڈاکوؤں نے اسے روکا اور اسلحہ کے زور پر اس سے 27 ہزار روپے رقم لوٹ لی۔

اعجاز نے جب مزاحمت کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اعجاز کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔