(عمران یونس)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں ابھی تک کرونا وائرس کی باقاعدہ تشخیص نہیں ہوئی، وائرس سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
فلیٹیزہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی باقاعدہ تشخیص نہیں ہوئی۔ وائرس سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیادوں پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے مسئلہ بن گیا ہے۔
کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے پرائمر کی ضرورت ہے۔ چائنہ کو پرائمر کا آرڈرز دے دیا ہے جلد ہی پرائمرز پہنچ جائیں گے۔ چائنہ میں سفری پابندیاں لگا کر اچھا اقدام اٹھایا ہے۔ وفاقی حکومت ائیر پورٹس پر سینسر لگوا رہی ہے ۔تھرمل سینسرز اور ٹریول ہسٹری کے ذریعے مسافروں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ نزلہ زکام کی صورت میں مریض ماسک استعمال کریں۔ لوگ اپنی قوت مدافعت برقرار رکھیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔