پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں میرٹ کی دھجیاں اُڑا دی گئیں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں میرٹ کی دھجیاں اُڑا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) پاکستان میڈیکل کمیشن کا انوکھا کارنامہ، پی ایم سی کے حکم پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی 205 خالی سیٹوں پر کم نمبروں والے طلبا کو ٹاپ میرٹ کالجز میں داخلہ دیدیا گیا۔ حق تلفی پر متاثرہ طلبا اور ان کے والدین نے وی سی یو ایچ ایس کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے دوران خالی رہ جانے والے سیٹوں پر میرٹ کے برعکس داخلے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے خلاف متاثرہ طلبا اور ان کے والدین وی سی یو ایچ ایس کے دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے حکم پر یو ایچ ایس نے ٹاپ میرٹ کے حامل پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں خالی رہ جانے والے ایم بی بی ایس کی 150 اور بی ڈی ایس کی 55 سیٹوں پر ویٹنگ لسٹ میں موجود کم نمبروں والے سٹوڈنٹس کو داخلہ دینے کیلئے لسٹ جاری کر دی۔

وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں یہ اقدام پی ایم سی کے حکم پر کیا ہے۔ اس معاملے کو دوبارہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

میرٹ کی خلاف ورزی کے خلاف متاثرہ سٹوڈنٹس اور ان کے والدین نے ہر فورم پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔