پولیس گاڑیوں کا ڈیٹا نئے سافٹ وئیر پر اپلوڈ کرنیکا عمل سست روی کا شکار

پولیس گاڑیوں کا ڈیٹا نئے سافٹ وئیر پر اپلوڈ کرنیکا عمل سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) پنجاب پولیس گاڑیوں کا درست استعمال، تیل کی کھپت اور چوری روکنے سمیت مرمت کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر، پنجاب بھر میں پولیس کی گاڑیوں کا مکمل ڈیٹا نئے سافٹ وئیر میں انسٹال کرنے کی واضح ہدایت کے باوجود دو ماہ میں صرف پنتیس فیصد کام کیا جاسکا۔

پنجاب پولیس کی گاڑیوں کا درست استعمال، تیل کی کھپت و چوری روکنے کیلئے اور ریپئرنگ کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ تھانوں، افسران اور یونٹس کی گاڑی کی کیا حالت ہے کس کے استعمال میں ہے تمام ریکارڈ آن لائن کرنے کے سافٹ وئیر میں ڈیٹا فیڈ نہ کیا جاسکا۔

ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب نے صوبہ بھرکے ایم ٹی اوز کو ڈیٹا اپلوڈ کرنے کی ٹریننگ بھی کروائی۔ پنجاب بھر میں پولیس کی گاڑیوں کا مکمل ڈیٹا نئے سافٹ وئیر میں انسٹال کرنے کی واضح ہدایت کے باوجود دو ماہ میں صرف 35 فیصد کیا جاسکا۔

یکم فروری سے گاڑیوں کے حوالے سے نئے سافٹ وئیر کے تحت تیل اور دیگر معاملات نمٹائے جانے ہیں اور سافٹ وئیر کا آغاز کیا جانا ہے۔