ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی میڈیکل بورڈ آج جیل میں نواز شریف کا چیک اپ کرے گا

خصوصی میڈیکل بورڈ آج جیل میں نواز شریف کا چیک اپ کرے گا
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے آج خصوصی میڈیکل بورڈ کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرے گا ۔ میڈیکل بورڈ کے چیک اپ کے بعد عارضہ قلب میں مبتلا میاں نواز شریف کو علاج کی سہولت ملنے کا امکان ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے علاج معالجے کیلئے 25 جنوری کو محکمہ داخلہ کی جانب سے قائم 6رکنی سپیشل میڈیکل بورڈآج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرے گا۔اور میاں محمد نواز شریف کا چیک اپ کرے گا۔17 جنوری کو جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کے ٹیسٹ کئے گئے تو ان کو دل کا دورہ پڑنے کا انکشاف ہوا۔

جس کے بعد 22 جنوری کو میاں محمد نواز شریف کا پی آئی سی میں تھیلیم سکین کیا گیا جس میں اس امر کی تصدیق ہوگئی کہ میاں محمد نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف لاحق ہے۔ اس کے باوجود نہ تو میاں محمد نواز شریف کو داخل کیا گیا نہ ہی اینجیوگرافی کی گئی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 25 جنوری کو میاں  محمد نواز شریف کے چیک اپ کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔ جو آج نواز شریف کامیڈیکل چیک اپ کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer