سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کا پروگرام تبدیل ہوگیا ۔
اب اسحاق ڈار اپنی مصروفیات کے باعث کل بنگلہ دیش نہیں جائیں گے۔اسحاق ڈار کی بجائے اب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش جائیں گے ۔
سردار ایاز صادق کل بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے جنازہ میں شرکت کرینگے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم خالدہ ضیاء ایک طویل عرصہ سے علیل تھیں۔
خالدہ ضیاء کی شدید علالت کے باعث اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران اسحاق ڈار ان سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے۔