سٹی 42: اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کا لین وائلیشن اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،اور ایس ایچ آوز کو ہدایات جاری کردی ۔
لین کی خلاف ورزی اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائیں۔پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک سونپ دیے گئے
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔شہر میں مربوط ٹریفک نظام کی بحالی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔شہری ٹریفک قوانین پر عمل کر کے پولیس سے تعاون کریں۔پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔