ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع

یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں ایم ٹیگ (ایلیکٹرانک ٹول سسٹم) لگوانے والی گاڑیوں کی تعداد 14 نومبر سے اب تک ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 842 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے۔

ڈیڈلائن کے قریب پہنچنے کے باعث ایم ٹیگ سینٹرز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر عملہ اور سٹاک میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز بھی سینٹرز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورے کر چکے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق یکم جنوری سے مختلف انٹری پوائنٹس پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور ٹیگ ریڈرز فعال کر دیے جائیں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد 16 تک بڑھا دی گئی ہے اور عملے کو ٹیگ لگانے کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ نئے سال میں ٹریفک نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔