ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین آفریدی کو بڑا دھچکا، انجری کے باعث بگ بیش لیگ سے باہر

شاہین آفریدی کو بڑا دھچکا، انجری کے باعث بگ بیش لیگ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:انجری کے باعث پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ غیر متوقع انجری کی وجہ سے انہیں لیگ سے واپس بلا لیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث انہیں ری ہیب کا مرحلہ طے کرنا ہوگا، جس کے لیے فوری طور پر میدان سے دور ہونا ناگزیر تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کریں گے, وہ بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم کے ساتھ نہ کھیل پانے پر مایوس ضرور ہیں، تاہم وہ اس شاندار ٹیم کے لیے حوصلہ افزائی اور حمایت جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کی دعاؤں اور سپورٹ سے وہ جلد مکمل فٹ ہو کر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق شاہین آفریدی کی انجری کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سیریز کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔