ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2025: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف شاندار کریک ڈاؤن

سال 2025: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف شاندار کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سال 2025 میں پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت پورے صوبے میں بجلی چوری کے خلاف مجموعی طور پر 85,886 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے 60,482 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،بجلی چوری کے 59,986 مقدمات کے چالان مکمل کر کے عدالتوں میں جمع کروائے گئے، جبکہ 11 ہزار سے زائد ملزمان کو مختلف سزائیں اور جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ لاہور شہر میں ہی 25,321 مقدمات درج کیے گئے اور 32,285 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ بشمول آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بھی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو بروقت بجلی کی سہولت فراہم کی جا سکے اور غیر قانونی چوری کے واقعات میں کمی لائی جا سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی یہ کارروائیاں نہ صرف قانون کی بالادستی کو یقینی بناتی ہیں بلکہ عوام میں شعور پیدا کرنے اور بجلی کی چوری کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔