ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ پر وکلا کا تشدد، اہلیہ ایمان رجب کا سخت ردِعمل سامنے آ گیا

رجب بٹ پر وکلا کا تشدد، اہلیہ ایمان رجب کا سخت ردِعمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر کراچی میں وکلاء کی جانب سے تشدد کے واقعے کے بعد ان کی اہلیہ ایمان رجب کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 30 سالہ یوٹیوبر پر کراچی کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران وکلا کے ایک گروپ نے حملہ کیا تھا جس میں انہیں متعدد زخم آئے تھے۔

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان نے اس واقعے کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے شوہر کے حق میں ایک مختصر بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’انصاف مانگنا انتشار نہیں ہے، ہم قانون اور آئین کے تحت جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

توہین مذہب کے مقدمہ میں رجب بٹ کی کراچی عدالت حاضری پر وکلاء کا ندیم نانی والا اور رجب بٹ پر تشدد ، آئندہ یہ ایسا کچھ نہیں کریں گے۔ وکلاء کی یقین دہانی#Karachi #RajabButt #lawyer #nadeemnaniwala #mksw85official pic.twitter.com/tIN0uA5NRL

انہوں نے مزید کہاکہ رجب کے لیے انصاف اور پاکستان کے قانون کے احترام کی ضرورت ہے۔

یوٹیوبر کی اہلیہ کا یہ پیغام اس واقعے کے فوری بعد آیا، جس میں رجب بٹ شدید زخمی ہوئے اور ان کے منہ اور جبڑے پر خون بھی دیکھا گیا، جیسا کہ وائرل ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر عدالت میں عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔ یہ کیس وکیل ریاض سولنگی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے اس واقعے پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں کچھ وکلا نے بے رحمی سے حملہ کیا۔