'تیرے بن' کے مداحوں کا طویل انتظار ختم ،عبد اللہ کادوانی کا بڑا اعلان

 'تیرے بن' کے مداحوں کا طویل انتظار ختم ،عبد اللہ کادوانی کا بڑا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے 'تیرے بن' کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرکے بڑا اعلان کردیا۔

 جیوٹیلی ویژن کے بلاک بسٹر ڈراما سیریل 'تیرے بن' کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو بڑا سرپرائز مل گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے تصاویر کے ساتھ طویل کیپشن پر مبنی پرسٹ جاری کی جس میں انہوں نے 'تیرے بن' کی پہلی سالگرہ کے موقع  پر مداحوں کو تحفے کی صورت میں بڑی خوشخبری سنا دی۔ جاری کردہ تصاویرمیں ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑنے والے ڈراما 'تیرے بن' کی مرکزی جوڑی میرب (یمنیٰ زیدی) اورمرتسم (وہاج علی) ڈرامے کی ٹیم کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

 پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے عبداللہ کادوانی نے مداحوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے 'تیرے بن' سیزن 2 کی شوٹنگ کا اہم اعلان کردیا۔ پوڈیوسر نے لکھا کہ،'الحمداللہ اس سال کی سب سے بڑی خبر کا اعلان کرنے کا وقت آگیا،آپکی ہردلعزیز جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی (یمہاج) اپنی بے مثال آن اسکرین کیمسٹری کے ساتھ 'تیرے بن' سیزن 2 میں دھوم مچانے واپس آرہے ہیں۔'

 عبداللہ کادوانی نے مزید لکھا کہ،'7thاسکائی انٹرٹینمنٹ جیو انٹرٹینمنٹ پر ایک نئے شاہکار کے ساتھ آنے کو تیار ہے، تو جلدی اس حیرت انگیز شاہکار کو دیکھنے کیلئے تیار ہوجائیں  جو جلد آپ سب کی ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بننے جارہا ہے'۔

 پروڈیوسر نے ڈرامے سے بے لوث محبت اور اپنائیت کا احساس جتانے والے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مزید لکھا کہ،'دنیا بھر میں ہمارے مداحوں اور سامعین کا ان کی غیر متزلزل محبت اور حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ، آپ ہماری لائف لائن ہیں اور آپ کا پیار ہمارے سفر کو تقویت دیتا ہے'۔

 انہوں نے 'تیرے بن' سیزن 2 کے حوالے سے مزید تفصیلات کیلئے ان سے جڑے رہنے کی بھی تلقین کی۔ جیسے ہی پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنی ایک بار پھر تیرے بن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
 

Ansa Awais

Content Writer