"اپنی بیگم کی کال وصول کریں"

One Five Emergency help service, 15 Emergency help line, One Fice Madadgar, Punjab Police, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: "اپنی بیگم کی کال وصول کریں", ون فائیو پولیس نے بیوی کی فون کالز کے بعد پولیس اہلکار کی فون کالز کا بھی کوئی جواب نہ دینے والے شہری کے فون پر ایس ایم ایس میسج کر کے معاملہ نبٹا دیا۔ 

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ میں ایک گھریلو خاتون نے شوہر کے فون کالز کا جواب نہ دینے سے پریشان ہو کر ون فائیو کو کال کر دی اور انہیں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے فون پر کالز کر رہی ہیں لیکن وہ کالز کا کوئی جواب نہیں دے رہے، ان کے باے میں پتہ کیا جائے۔ پولیس کے اہلکار نے جب خاتون کی شکایت پر ان کے فراہم کردہ فون نمبر پر کالز کیں تو یہ کالز بھی وصول نہیں کی گئیں۔ پولیس نے اس معاملہ کی مزید چھان بین کئے بغیر اور فون کالز وصول نہ کرنے والے شہری کی خیریت کے متعلق معلوم کئے بغیر ان کے فون پر ایک میسج بھیج دیا کہ اپنی بیوی کی فون کال کا جواب دیں۔ یہ میسج بھیجنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اپنی دانست میں یہ معاملہ بنٹا دیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پولیس اہلکار نے فون پر استفسار کئے جانے پر تصدیق کی کہ جمعرات 28 فروری کو  کسی خاتون کی کال موصول ہوئی تھی جنہوں نے شکایت کی تھی کہ ان کے شوہر ان کی فون کالز کا کوئی جواب نہیں دے رہے۔ ان خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی تھی اور ان کے بتائے ہوئے ان کے شوہر کے فون نمبر پر خود کالز کی تھیں۔ یہ کالز بھی وصول نہیں کی گئیں تو پولیس کی جانب سے اس فون نمبر پر یہ میسج بھیج دیا گیا کہ اپنی بیوی کی فون کال کا جواب دیں۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ بعد میں اس شہری نے اپنی بیوی کی فون کال کا جواب دیا یا نہیں۔ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ اس شہری نے فون کالز کا جواب کیوں نہیں دیا تھا۔