ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کی زیادتی کے سبب موٹر وے ایم فور اور فائیو کو ٹریفک کے لئے بند

Motorway M 5, Motorway M4, Motorways closed, Dense Fog, Motorways Police, Fog Lights, City42, Travel Advisory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دھند کی زیادتی کے سبب موٹر وے ایم فور اور فائیو کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

ملتان  میں موٹر وے  کو  شدید دھند کے باعث بند کیا گیا ہے۔ حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم فائیو اور فور کو کھول دیا جائے گا ۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث نصف شب سے پہلے ہی موٹر وے پر حد نگاہ انتہائی کم  ہو گئی، مسافروں کی سیفٹی کے پیش نظر ایم فور اور ایم فائیو موٹر ویز کو ہر طرح کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھند کی زیادتی کے باعثان سڑکوں پر بھی سفر کرنے سے گریز کریں جنہیں بند نہیں کیا گیا۔ 

انتہائی ضروری سفر کی صورت میں شہری فوگ لائیٹس کا استعمال کریں  اور گاڑیوں کی سپیڈ کم ترین رکھیں۔ شہری موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔