ایسی غذا جونہ صرف سردی بلکہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھے گی

Food that protect you from many Diseases
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان کی ایک ایسی مشہور ترین غذا جو نہ صرف ہمیں سردی سے بچاتی ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جلیبی کی حیثیت پاکستان کی قومی مٹھائی کی سی ہے یہ سال کے بارہ مہینے بنائی جاتی ہے اور اس کو کھانے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہی ہو رہا ہے ، چینی کے شیرے میں ڈوبی بل کھاتی جلیبی جب حلوائی کی کڑھائی سے باہر نکلتی ہے تو اس کی لذت کے بارے میں سوچ کر دیکھنے والے کے منہ میں پانی بھر آتا ہے، یہی جلیبی جب دودھ میں ڈال کر کھائی جاتی ہے، تو نہ صرف اس کی مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ انسان کو بے تہاشہ بیماریوں سے بچانے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔

یونانی حکما کے مطابق جب دودھ میں جلیبی کو ڈال دیا جاتا ہے تو یہ ایک طاقت فراہم کرنے والے کشتے میں تبدیل ہو جاتی ہے اور بیش بہا طبی فوائد کی حامل غذا بن جاتی ہے۔

دودھ اور جلیبی کا ملاپ کیلشیم، پروٹین اور کاربوہائيڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور جسم میں گرمی مہیا کرتی ہے جو کہ سردی کے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے اور جسم کو سردی سے مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتی ہے-

جلیبی کی مٹھاس انسان کے خوش ہونے والے ڈوپامائن کے افراز کا سبب بنتی ہے جس سے انسان کا موڈ بہتر ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے وہ خوشی محسوس کرتا ہے اور اس کو ڈپریشن سے بھی نجات ملتی ہے-

سردی کے موسم میں ہڈیوں میں درد ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے خاص طور پر جوڑوں کے درد کے مریض اس موسم میں ان دردوں سے بہت پریشان نظر آتے ہیں- ایسے مریض دن میں ایک بار دودھ جلیبی کا استعمال کریں اس سے ان کی ہڈيوں کی سوزش میں نہ صرف کمی واقع ہو گی بلکہ دودھ جلیبی کی گرمی سے دردوں میں بھی آرام ملے گا-

انسانی جسم میں پٹھے جسم کو نہ صرف حرکت دینے میں استعمال ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام اہم افعال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- مگر سردی کے موسم میں ان میں سوزش اور سختی کے باعث شدید درد کی شکایت ہو سکتی ہے اس صورت میں دودھ جلیبی کا ایک پیالہ نہ صرف ان پٹھوں کی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ ان میں گرمی فراہم کر کے ان کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرتا ہے-

ناک کا بند ہو جانا یا پھر نزلہ کا بہنا بخار اور سردرد کا سبب بن سکتا ہے اس صورت میں گرم چیزوں کا استعمال نہ صرف اس کیفیت کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ دودھ جلیبی کا روزانہ استعمال اس سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے-

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر