ملک بھر کے سیکس اوفینڈرز کی لسٹیں تیار کرنے کا فیصلہ

Sex Offenders List
کیپشن: Sex Offender
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:اینٹی ریپ لا کے نفاذ کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا بڑا فیصلہ، ملک بھر کے سیکس اوفینڈرز کی لسٹیں تیار کی جائیں گی ۔

ڈائریکٹر اپریشنز سائبر کرائم نے ملک بھر کے سائبر کرائم آفیسرز کو مراسلہ لکھ دیا ۔ریپ کے عادی، چائلڈ پورنوگرافی اور خواتین کی نازیبا ویڈیوز سے ہراساں کرنے والے ملزمان کی لسٹیں مرتب کر کے ریکارڈ اکٹھا کیا جائے گا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پولیس سے بھی ریپ میں ملوث مجرموں کی لسٹیں مانگ لیں۔
ریپ کے عادی مجرموں کو اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ ملک بھر سے عادی ریپیٹ ، چائلڈ پورنوگرافی اور خواتین کو نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے بلیک میل کرنے کا ڈیٹا مختلف اداروں کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔
ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے میں مدد ملے گی، عادی ریپسٹ اور بلیک میلنگ میں ملوث خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا، ڈائریکٹر اپریشنز بابر بخت قریشی کا کہنا ہے کہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت ڈیٹا کو آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer