مارکیٹس میں تجاوزات کی بھرمار،شہریوں نے بڑا مطالبہ کر دیا

Lahore
کیپشن: Encroachments in market
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب شہزاد)ضلعی انتظامیہ تجاوزات کو ختم کرنے میں ناکام، شہر کی مارکیٹس کے باہر سٹالز کی شکل میں تجاوزات، شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم مارکیٹس کریم بلاک، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، شالیمار لنک روڈ، اسلام پورہ بازار، سلامت پورہ بازار میں تجاوزات کی بھرمار ہے، کپڑے اور جوتوں کے سٹالز کی شکل میں تجاوزات ہیں، ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خاتمے میں ناکام نظر آتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے باعث پارکنگ کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے۔