بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد

Babar Azam ICC PLAYER OF THE YEAR
کیپشن: Babar Azam
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آئی سی سی نےون ڈے پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اورون ڈے کرکٹ میں نمبر ون رینک پلیئر بابر اعظم ایوارڈ کیلئے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئےہیں۔ بابر اعظم کے ہمراہ بنگلہ دیش کے سٹار آل راؤںدر شکیب الحسن، جنوبی افریقی اوپنر جانمن ملان اور آئرلینڈ کے جارح مزاج اوپنر پال اسٹرلنگ کو بھی ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے سال 2021 میں صرف 6 ون ڈے میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 2 سنچریوں کی بدولت67.50 کی اوسط سے 405 رنز سکور کئے، شکیب الحسن نے 9 میچز میں 277 رنز کیساتھ 17 وکٹیں حاصل کیں۔

جانمن ملان نے 8 میچز میں84.83 کی اوسط کے ساتھ 509 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں شامل ہیں جبکہ  پال سٹرلنگ نے3 سنچریوں کی مدد سے 14 میچز میں 79.66 کی اوسط سے 705 رنز بنائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer