سٹی 42: حد نگاہ بہتر ہونے پر ایم ٹو موٹر وے اور ایم تھری موٹر وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ ایم ٹو موٹر وے کو لاہور سے شیخوپورہ اور ایم تھری موٹر وے کو لاہور سے شرقپور تک بند کیا گیا تھا ۔
ترجمان موٹر وے کےمطابق شدید دھند کےباعث ایم ٹو موٹر وے اور ایم تھری موٹر کو دھند میں کمی ہونے، حد نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ ایم ٹو اور ایم تھری موٹر وے کو شدید دھند کے باعث3 گھنٹے ٹریفک کے لیے بند رکھنے کے بعد کھولا گیا۔ ایم ٹو موٹر وے کو لاہور سے شیخوپورہ اور ایم تھری موٹر وے کو لاہور سے شرقپور تک بند کیا گیا تھا۔ موٹر وے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئیں۔