ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم : خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹا کر مولانا عبدالخبیر آزاد کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں انیس ارکان شامل ہیں، جن میں ڈاکٹر راغب نعیمی،علامہ حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم اشرفی ،ڈاکٹر یاسین، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، فیصل احمد، سید علی قرار نقوی، مفتی فضل جمیل ،حافظ عبدالغفور، یوسف کشمیری شامل ہیں، اسی طرح قاری میراللہ،حبیب اللہ چشتی، مفتی ضمیر سمیت سپارکو، محکمہ موسمیات ،سائنس ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer