ملک محمد اشرف : ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ، مجاز اتھارٹی نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد کو ترقی دینے کی منظوری دی۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد کو دس سال کی بہترین کارکردگی پر گریڈ 20 میں ٹائم سکیل پروموشن دی گئی ،عبدالصمد پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 8 اکتوبر 2010 کو گریڈ 19 بطور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل تعینات ہوئے تھے ۔
عبد الصمد نے پراسیکیوشن کے مختلف عہدوں کے لئے پبلک سروس کمیشن سے پانچ مرتبہ امتحان پاس کیا ۔ اور 2 مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرچکے ہیں، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد کو 9 اکتوبر دوہزار بیس سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر افسران کی جانب سے مبارکبادیں دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔