شہر کے 100 مقامات پر سرعام منشیات کے استعمال ہونے کا انکشاف

شہر کے 100 مقامات پر سرعام منشیات کے استعمال ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقار گھمن ) ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی جانب سے سالانہ رپورٹ پیش، لاہور میں منشیات کے استعمال میں اضافے کا رجحان، نوجوانوں میں کرسٹل آئس، کوکین، ہیروئن اور ایل ایس ڈی کا استعمال بڑھ گیا، شہرکے 100 سے زائد مقامات منشیات کے عادی افراد کے اڈے بن گئے۔

ڈائریکٹر ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب سید ذوالفقار حسین نے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں لاہور میں منشیات کے استعمال کے رجحان میں اضافے کی وجوہات پیش کی گئیں۔ سید ذوالفقار حسین کے مطابق سال دو ہزار انیس میں نوجوانوں میں کرسٹل آئس، کوکین، ہیروئن اور ایل ایس ڈی کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

طلباء میں ڈرگز لینے کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، گڑھی شاہو، روشنی گیٹ، مزنگ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، اسٹیشن اور داتا دربارسمیت دیگر جگہوں پر نشے کا استعمال جاری ہے۔

سید ذوالفقار حسین نے بتایا کہ رواں سال میں 15 تعلیمی اداروں کو سموک اینڈ ڈرگ فری کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ دس ہزار طلباء کو آگاہی دی گئی۔