پریس کاسالانہ انتخابی معرکہ، جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا

پریس کاسالانہ انتخابی معرکہ، جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن)  جرنلسٹ گروپ کےارشد انصاری صدرجبکہ پروگریسو کےزاہد عابد سیکرٹری لاہور پریس کلب منتخب ہوئے، خزانچی کی سیٹ پر سالک نواز 1053ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورپریس کلب کےسالانہ انتخابات میں جرنلسٹس گروپ نےمیدان مار لیا، گورننگ باڈی کی 9 میں سے 5 نشستیں جرنلسٹس گروپ نے اور باقی 4 پروگریسو گروپ نےاپنے نام کیں، جرنلسٹس گروپ کےارشد انصاری 1255ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے۔ سینئر نائب صدر کی سیٹ پر جرنلسٹس گروپ کے ذوالفقار مہتو 1293 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ نائب صدر کی سیٹ پر جرنلسٹس گروپ کی ناصرہ عتیق 1133 ووٹ لے کامیاب ٹھہریں۔

دوسری جانب سیکرٹری کی سیٹ پر پروگریسو گروپ کے امیدوار زاہد عابد 884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ جبکہ خزانچی کی سیٹ پر سالک نواز 1053ووٹوں سے کامیاب ٹھہرے ، جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر جرنلسٹس گروپ کے حافظ فیض 1108 ووٹ لے کر جیت گئے، نومنتخب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کاکہنا تھا کہ وہ پہلے بھی صحافی برادری کی خدمت کرچکے ہیں اب انہیں دوبارہ موقع ملاہے تواپنی ذمےداریاں بخوبی نبھائیں گے۔

واضح رہے لاہور پریس کلب کی باڈی کے سالانہ انتخاب 2019 میں جرنلسٹ گروپ کی جانب سے ارشدانصاری اور پروگریسو گروپ کے شہباز میاں صدارتی نشست پرامیدوار تھے،دونوں صدارتی امیدواروں نے کلب اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا اعادہ کیا۔

جرنلسٹ گروپ سے شہزاد حسین، پروگریسو گروپ کے زاہد عابد، جب کہ شفیق اعوان اور شاداب ریاض نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے سیکرٹری کی نشست کے لئے حصہ لیا، جرنلسٹ گروپ کے سالک نواز اور پروگریسو گروپ کے ظہیر بابر خزانچی کی نشست پر امیدوار تھے، الیکشن میں دونوں گروپوں کی جانب سے نعرے بازی بھی چلتی رہی۔

پریس کلب کی مرکزی باڈی میں سینئر نائب صدر کی نشست پر ذوالفقار مہتو، عبدالرحمان بھٹہ مدمقابل رہے۔ نائب صدر کی نشست پر ناصرہ عتیق، سید جواد رضوی مدمقابل رہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حافظ فیض اور نوید عالم مدمقابل رہے، جب کہ گورننگ باڈی کی 9نشتوں کے لئے 22 امیدوار مدمقابل رہے۔