لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دینے کی عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ مسترد

لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دینے کی عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعدیہ خان) محکمہ ماحولیات پنجاب نے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کو مسترد کر دیا، رپورٹ میں لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پچاسواں نمبر دیا تھا، پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور آلودگی کے باعث جنم لینے والی سموگ کی لپیٹ میں ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے پچاس آلودہ ترین شہروں میں شمار ہو رہا ہے، جہاں ٹرانسپورٹ، کارخانوں اور بھٹوں کی وجہ سے فضامیں نائٹروجن آکسائیڈ کی مقدار بڑھتی جا رہی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مصباح لودھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دینے کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں دھند کا ہونا یقینی بات ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer