سٹی 42 : سہ فریقی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔
صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 69 رنز بنائے، جن میں 4 چھکے ، 7 چوکے شامل ہیں۔ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے جن میں 6 چھکے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے، جبکہ سلمان آغا 5 ، محمد حارث ایک رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 16 رنز کی اننگز کھیلی ، جبکہ حسن علی 9,فخر زمان 6 رنز بنا سکے۔ اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان 8 سکور پر آئوٹ ہوئے۔
قبل ازیں سہ فریقی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلما ن آغا نے کہا کہ یو اے ای کی ٹیم پر دباو بڑھانے اور بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ یو اے ای کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ، شاہد آفریدی اور حارث روف کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔