سٹی 42 : خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔
سوات اور گردونواح کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے مکان باغ اور ملا آباد کے علاقوں میں سیلاب متاثرین میں راشن اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔
سیلاب متاثرین نے امدادی کارروائیوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔