ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا حکومت نے سمیسٹر سسٹم سکولوں میں نافذ کر دیا

Smester system in schools, Phyber Pakhtoonkhwa Schools, City42
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی حکومت نے سکولوں میں ایک سال میں دو سمیسٹر کا نظام نافذ کر دیا۔ نئے تعلیمی کیلینڈر کا اجرا کر دیا گیا۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت نے پہل کرتے ہوئے سکولوں میں سمیسٹر سسٹم نافذ کر دیا ہے۔ اب خیبر پختونخوا کے سکولوں میں تعلیمی سال 2 سمسٹرز پر مشتمل ہوگا، نیا تعلیمی کلینڈر جاری ہو گیا۔

پرائمری سے مڈل تک سمیسٹر سسٹم 
 ابتدائی طور پر اس سمسٹر سسٹم کا اطلاق پرائمری سے مڈل تک کی کلاسز پر ہوگا۔

 نوٹیفکیشن کے ساتھ  محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی سال اب 2 سمسٹرز پر مشتمل ہوگا،  ابتدائی طور پر اس سمسٹر سسٹم کا اطلاق پرائمری سے مڈل تک کی کلاسز پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سمر زون میں فال سمسٹر یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا جب کہ سمر زون میں اسپرنگ سمسٹر 16 جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔ 

 ونٹر زون میں فال سمسٹر  یکم اگست سے 22 دسمبر تک ہوگا اور ونٹر زون میں اسپرنگ سمسٹر یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون میں یکم جنوری سے 15 جنوری اور  یکم جون سے 31 اگست تک تعطیلات ہوں گی جب کہ  ونٹر زون میں  یکم سے 31 جولائی اور 16 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔