ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان اور مقامی ڈیمانڈ کے باعث فی تولہ سونا 1,000 روپے مہنگا ہو گیا۔

  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق  24 قیراط خالص سونا  3,64,500 روپے فی تولہ، 22 قیراط سونا  3,34,125 روپے فی تولہ جبکہ  21 قیراط سونا  3,18,938 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہونے سے  4,750 روپے کا ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی سطح پر جاری معاشی غیر یقینی صورتحال، روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور مقامی مارکیٹ میں سرمایہ کاری رجحان کی وجہ سے ہوا ہے۔