طاہر جمیل/ عرفان ملک:لاہور میں مون سون بارشوں کا 9واں سپیل، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی مسلسل فیلڈ میں موجودگی، قرطبہ چوک کا دورہ، ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،واسا کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کردی، سی ٹی او نے بارش کےدوران ٹریفک پولیس کوشہریوں کی مددکیلئےہرلمحہ تیاررہنےکاحکم دے دیا۔
شہربھرمیں موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ واسا تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو پوری استعداد پر چلائے، شہر میں نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کریں، بارش کے بعد علاقوں کی فوری کلیئرنس کیلئے مؤثر انتظامات کیے جائیں،افسران اور عملہ نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں۔
دوسری جانب سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کی مددکوترجیح دیتےہوئےٹریفک پولیس ہردم تیار ہے، شدیدبارش کےدوران بھی ٹریفک وارڈنزٹریفک کی روانی کویقینی بنائےہوئےہیں۔
ڈاکٹراطہروحید نے ٹریفک وارڈنزاورشہریوں کوالیکٹرک تنصیبات، پولز سےدوررہنےکی ہدایت کی، سی ٹی او نے تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز کو نشیبی سڑکوں پر موجود رہنے کا حکم دیا۔
سی ٹی او لاہور نے بارش کے دوران شہریوں کو محتاط ہو کر ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی،سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ موسم کے پیش نظر شہری غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
تمام ڈی ایس پیز کو واسا انتظامیہ اور الائیڈ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات کی، کسی بھی قسم کی رہنمائی کیلئے شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔