ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربھجن سنگھ کی ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

ہربھجن سنگھ کی ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہربھجن سنگھ کی آئی پی ایل میچ کے بعد سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو 17 سال بعد وائرل ہوگئی۔

2008 میں ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے جھگڑے کی ان دیکھی ویڈیو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے جاری کی۔

بیونڈ 23 کرکٹ پوڈ کاسٹ پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سے گفتگو کرتے ہوئے للت مودی نے اس غیر ترمیم شدہ کلپ کو شیئر کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ ختم ہونے کے بعد جب سب کھلاڑی آپس میں ہاتھ ملارہے تھے اس دوران ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مارا۔

للت مودی نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے دونوں کو بلایا اور ہربھجن سنگھ پر آٹھ میچز کی پابندی عائد کی۔

 واضح رہے کہ یہ واقعہ 17 سال قبل ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب (موجودہ پنجاب کنگز) کے درمیان میچ کے بعد پیش آیا تھا۔