ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا، مشرقی غزہ پربدترین بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید 

اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا، مشرقی غزہ پربدترین بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں بدترین بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 صیہونی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

 اسرائیلی حکام کاکہنا ہےکہ آنے والے دنوں میں فوجی کارروائیاں بڑھیں گی،الزیتون کےعلاقےمیں حماس اوراسرائیلی فوج کےدرمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

 القسام بریگیڈ کاکہنا ہےکہ اسرائیلی اہلکاروں کےلئے آنےوالے ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔

 اسرائیلی حکام نے کہا کہ حماس سےجھڑپ میں ایک فوجی ہلاک اورگیارہ زخمی ہوگئے،چارفوجیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے،جن کےبارےمیں خدشہ ہے کہ انھیں اغواکرلیا گیا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے اس حوالےہینیبل پروٹوکول جاری کردیا ہے جس کےتحت فوجیوں کو ہرحال میں اغوا ہونے سے بچانے کےلئے شدید طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے،چاہے اس میں ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔

 غزہ سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش اوردوسرے کی باقیات ملی ہیں،القسام بریگیڈکےترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے اسرائیلی فوج کےحملوں سےیرغمالیوں کی زندگیوں کوخطرہ ہے۔