ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سواروں کیلئے لائسنس سہولت برقرار رکھنے کا فیصلہ

موٹرسائیکل سواروں کیلئے لائسنس سہولت برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک ہی دن میں لائسنس کے اجرا کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موٹرسائیکل سواروں کوایک ہی دن میں لرننگ وریگولرلائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کو ایک سال مکمل ہو گیا,صوبہ بھرمیں ایک سال میں موٹرسائیکل سواروں کو 29لاکھ60سےزائدریگولرلائسنس جاری کئے گئے،ملکی تاریخ میں پہلی بارموٹر سائیکل سواروں کولائسنس کی اتنی بڑی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

 ترجمان ذرائع کے مطابق 29لاکھ45ہزارسےزائدمردوں نےموٹرسائیکل کےڈرائیونگ لائسنس بنوائے،1سال کےدوران14ہزارسےزائدخواتین نےموٹرسائیکل کےلائسنس بنوائے ، 100سے زائدٹرانسجینڈرنےبھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔

 محمدوقاص نذیر  کا کہنا تھا کہ 29لاکھ سےزائدموٹرسائیکل سواروں کالائسنس لیکرڈرائیونگ کرناخوش آئندعمل ہے،لائسنس کی فراہمی سےحادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگی،لائسنس کے حصول سے روزگار کے مواقع بھی میسر ہو رہے ہیں۔