ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کی سکیورٹی، پولیس و منتظمین کا مشترکہ اجلاس

میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کی سکیورٹی، پولیس و منتظمین کا مشترکہ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں جلوس کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

شرکاء میٹنگ میں متعلقہ ایس ایچ اوز، محمد علی نقشبندی ،ذوالفقار نقوی،مفتی عمران اور ظہیر بٹ سمیت منتظمین جلوس سمیت تاجر کمیونٹی بھی شامل تھی،میٹنگ میں 8 ربیع الاول چپ جلوس ،میلاد کانفرنس مینار پاکستان کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا،مشعل بردار جلوس،میلاد اجتماع محفل بابا گراؤنڈ کی سکیورٹی پر بات چیت کی گئی،میٹنگ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور منتظمین  نے شرکت کی۔

 ترجمان پولیس  کے مطابق شرکا سکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

 ایس پی سٹی  کا کہنا تھا کہ  تمام جلوس و محافل کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی ،سکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کریں گے،منتظمین جلوس و محفل میلاد حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ،دوران چیکنگ سیکورٹی پر مامور اہلکار و افسران کے ساتھ تعاون کریں۔