ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج عدالتِ عالیہ میں کن اہم مقدمات کی سماعت ہو گی؟ تفصیل جانیئے

Lahore High Court cause list, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں کل جمعرات کے روز  کئی اہم مقدمات  سماعت کے لئے مقرر کر دیئے گئے۔

ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیسز کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کردی۔

 پرویز الٰہی کی نامعلوم مقدمات میں گرفتاری نہ کرنے کے حکم پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوگی۔ 

جسٹس امجد رفیق  سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی  درخواست پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے ڈائریکٹر نیب کو کل طلب کررکھا ہے۔

 بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کے بچوں کا نام آی سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوگی ۔

جسٹس محمد رضا قریشی کیس کی سماعت کریں گے۔

عدالت میں وفاقی حکومت اور درخواست گزار کے وکلاء پیش ہوں گے ۔

سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف نامعلوم مقدمات کی تفصیل  کے لئے درخواست پر سماعت ہوگی۔

 جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

 چئیرمن  پی ٹی آئی سے بریسٹر سیلمان صفدر کی اٹک جیل میں ملاقات کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،، بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
 
سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔ 

جسٹس شاہد بلال حسن، گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔