ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ڈالر کے ریکارڈ پر ریکارڈ ، مزید مہنگا

  ڈالر کے ریکارڈ پر ریکارڈ ، مزید مہنگا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹر بینک میں  ڈالر کے ریکارڈ پر ریکارڈ ، مزید مہنگا ہو گیا ۔  
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر304 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 303.05 روپے سے بڑھ کر  304 روپے 45 پیسے  کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔ ماہرین کا کہنا درآمد بک اور بیرونی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے ۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوگیا ۔ڈالر 318 روپے سے بڑھ کر 319.50 روپے کی بلند سطح قائم کردی  ۔ یورو 1  روپے مہنگاہوکر 346 روپے کی بلند سطح قائم کر دی۔ برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 404 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 88.30 روپے کی بلند سطح قائم کر دی ۔ سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے  85 روپے 80پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔